ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہے:جے ڈی یو

مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہے:جے ڈی یو

Tue, 28 Mar 2017 20:50:11  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 28؍مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )جنتا دل یونائٹیڈ کے ریاستی ترجمان راجیو رنجن پرساد نے مرکزی حکومت پر نوجوانوں کو روزگار نہیں دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے اقتدار میں آن سے پہلے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں ۔ترجمان نے اپنے بیان میں پی ایم مودی کی طرف سے کئے گئے وعدوں پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کئی طرح کے لالچ دئیے گئے تھے ، لیکن ان میں سے ایک بھی کام زمینی سطح اترتا نظر نہیں آرہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی نریندر مودی کی حکومت اس کو پورا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔نئی ملازمتوں کے مواقع پیداکرنے کی رفتار کم ہو رہی ہے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔لاکھوں نئی ملازمتوں کے مواقع کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،جبکہ اسٹیٹ بینک مرجر کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں ۔انہوں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2017میں ہندوستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہو گا اور سماجی عدم مساوات کی صورت حال پہلے سے زیادہ خراب ہو گی ، یہی وجہ ہے کہ مجبور ہوکر لوگ آج بیرون ملک کام کرنے جا رہے ہیں۔


Share: